میونخ25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میونخ میں جمعے کی شام ہوئی خونریز شوٹنگ کے سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے ایک سولہ سالہ افغان لڑکے کوحراست میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر حملہ آور کا دوست بتایا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاید اس لڑکے کو حملہ آور کے منصوبے کا علم تھا۔ گزشتہ جمعے کے روز ایک اٹھارہ سالہ لڑکے نے میونخ کے ایک مصروف مقام پرفائرنگ کرتے ہوئے نوافراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں یہ ایرانی نژاد جرمن شہری خود بھی مارا گیا تھا۔